سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی 137 نشستیں جیت لی ہیں۔ جی ڈی اے 14 نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے جب کہ 12 آزاد امیدوار جیت سکے ہیں، پی ٹی آئی نے 6 اور جے یو آئی نے 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔ٹاؤن کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی 230 نشستوں کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے، جی ڈی اے کے 34 امیدوار اور 27 آزاد امیدوار کام یاب ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے7، جے یو آئی کے 3 اور دیگر جماعتوں کے 7 امیدوار کام یاب ہوچکے ہیں۔