بجلی کی قیمت میں تقریباً 8روپے کا اضافہ

بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافہ

               
June 27, 2022 · اہم خبریں, قومی
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔

نیپرا حکام نے کہا کہ عالمی سطح پرایندھن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،اگر مہنگے فیول استعمال کیے جاتے تو اضافہ اور زیادہ ہوتا۔