این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو
این اے 95 کے ووٹر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔فائل فوٹو

دوسری شادی کرنے والے شخص کو 6ماہ قید،5لاکھ روپے جرمانے کی سزا درست قرار

لاہور ہائیکور ٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کو 6ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا درست قرار دے دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق میانوالی کے غلام حسین نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی تھی جس پر پہلی بیوی آسیہ نے مقامی عدالت میں کیس فائل کیا تھا کہ پہلی بیو ی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر ملزم کو سخت سزا سنائی جائے اور میانوالی کی ٹرائل کورٹ نے غلام حسین کو 6ماہ قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس پر ملزم نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے میانوالی کی مقامی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور ملزم کو 6ماہ قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا درست قرار دے دی ۔