شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفی لی۔فائل فوٹو
شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفی لی۔فائل فوٹو

موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کو بھی نہیں بخشا

لاہور: موٹروے پولیس نے شاہد آفریدی کو بھی نہیں بخشا،تیز رفتاری پر1500روپے جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے تیزرفتاری پر گاڑی کو روکا جس میں شاہد آفریدی سوار تھے تاہم انہیں قوانین کی خلاف ورزی پر 1500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ سیلفی لی اور اہلکاروں کی غیر جانبداری پران کی تعریف بھی کی ۔ شاہد آفریدی کی سیلفی اور چالان کی رسید سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔