وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔فائل فوٹو
وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔فائل فوٹو

افغانستان سے ٹرانسپورٹرزکو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔اس فیصلے سے وسطِ ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ افغانستان سے ٹرانسپورٹرزکو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا، جس سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظوری بھی دی ہے جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظورکرلیا ہے، جس میں ورک ویزا کیٹگری میں سمیت دیگر کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ا ی سی پی) کی رجسٹریشن کی شرط ختم کردی ہے، اسی طرح نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کیلئے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب کابینہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ کابینہ نے پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کی جانب سے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پولیو ٹیم پر حملے سے متعلق فوری رپورٹ پیش کریں۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نادرا کو آن لائن سسٹم میں تبدیلی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

کابینہ کے اجلاس سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ آج کی کابینہ نے ایک سنگِ میل پالیسی منظور کی ہے۔