نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی۔فائل فوٹو
نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی۔فائل فوٹو

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبرکار حادثے میں جاں بحق

کراچی:عبداللّہ خٹک نامی 21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

آغا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم اورمعروف یوٹیوبرعبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

یوٹیوبر کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے‘۔

اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھرمیں ادا کی جائے گی‘۔

عبداللّہ خٹک کی دوست ماہین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پیارے عبداللّہ! آپ سب سے ذہین شخص تھے، آپ چند منٹوں میں دوسروں کی پریشانیاں ختم کردیتے تھے‘۔

ماہین نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ اس دنیا سے چلے گئے ہیں، میں یقین نہیں کر سکتی کہ یہ سچ ہے، میرا دل دکھ رہا ہے کہ آپ ہمارے آس پاس نہیں ۔