بورڈ آف گورنرزکا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے۔فائل فوٹو
بورڈ آف گورنرزکا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے۔فائل فوٹو

قبلہ ایاز بطور رکن بورڈ آف گورنرزاسلامک یونیورسٹی بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قبلہ ایاز کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرزکے رکن کے عہدے پربحال کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، یونیورسٹی انتظامیہ نے قبلہ ایاز کو رکن بورڈ آف گورنرزکے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے کی۔ دوران سماعت ڈاکٹرقبلہ ایازکی جانب سے بیرسٹرعمراعجازگیلانی پیش ہوئے اورعدالت کوبتایا کہ قانون میں بورڈ آف گورنرزکی برطرفی کا اختیار صرف صدر مملکت کو ہے۔ دو سالہ مدت منصبی کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

بیرسٹرعمراعجازگیلانی نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ بورڈ آف گورنرزکا کام ہی انتظامیہ کا احتساب کرنا ہے۔ انتظامیہ رکن بورڈ آف گورنرزکو معطل کیسے کر سکتی ہے؟۔عدالت نے اسلامی یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف ڈاکٹر قبلہ ایاز کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔