فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں شام 4 بجے ہو گا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کریں گے۔اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے شیڈول اورایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

، ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق 40 واں اجلاس ہوگا، اجلاس میں وزیراعلی کے انتخاب کے عمل کومکمل کیا جائے گا۔ عدالت نے گذشتہ روز فیصلے میں کہا تھا کہ تمام ادارے عدالتی احکامات کی پاسداری کرائیں، وزیراعلیٰ کا انتخاب مکمل کیے بغیر اجلاس ملتوی نہیں ہو گا، گورنرالیکشن پراسیس کے اگلے روز گیارہ بجے تک حلف لینے کے پابند ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کے لئے مسلم لیگ ن اوراتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز ہوں گے جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویزالہی ہوں گے۔