لاہور:لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ پر سینئر صحافی ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔سینئیرصحافی ایاز امیر نے کہا ہے کہ انہیں 6 نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ نجی ٹی وی میں پروگرام کرکے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو گھیر لیا۔ ایاز امیر نے مزید کہا کہ ملزمان نے اس وقت نشانہ بنایا جب میں دفتر سے نکلا ہی تھا اور انہوں نے پہلے گاڑی روکی اور ڈرائیور سمیت مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔
سینئیر صحافی و تجزیہ کار نے بتایا کہ ملزمان ان کا موبائل اور پرس بھی چھین کر لے گئے ہیں۔