اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو
اقوام متحدہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بلاول بھٹو معاملے کواٹھائیں گے۔فائل فوٹو

 میرا فسادی ٹولے کو پیغام ہے،اب کوئی جتھا ڈی چوک نہیں آسکتا۔ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرا فسادی ٹولے کو پیغام ہے کہ اب آنسو گیس نئی خرید لی گئی ہے، ان کا شکوہ ختم کر دیا ہے ۔ ہم نے نظام بنایا ہے جس سے اب کوئی بھی جتھا اسلام آباد ڈی چوک نہیں آسکتا۔اسلام آباد میں شہدا پولیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کے لئے آئی ایم ایف نے تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا لازمی تھا۔ آئی ایم ایف سے غلط معاہدہ کیا گیا جو خامیوں سے بھرپورتھا اور شرائط بھی صحیح نہیں تھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑیں۔ یہ بھی سوچا کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے الیکشن میں چلے جائیں لیکن الیکشن میں جاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ پاکستان کی معیشت  اور امن و امان کی وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف فرح گوگی اوراحسن گجر کی تقدیر بدلی۔ ملک کے لیے کچھ کرسکتے تو چار سالوں میں کرلیتے۔ ایک شخص کے علاوہ سب اکٹھے ہیں۔ ایک شخص ہرایک کو گالی دیتا ہے۔صورتحال ساری قیادت کے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جس شخص کی آنکھ کے اشارے سے ملک ہل جاتا تھا آج وہ خود ہل بھی نہیں سکتا۔ شہدا کی قربانی قوموں کی تقدیر کو بدلتی ہے۔ شہید کا قرض تو پوری قوم پر ہوتا ہے۔مل بیٹھ کربات کرنے سے حل ہوگی۔

بعد ازاں سیف سٹی منصوبے کے دورے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی شہر کے صرف 30 فیصد علاقے کو کور کرتا ہے۔  وزیراعظم کی ہدایت پر سیف سٹی کی کوریج کو 100 فیصد کرنے کے لیے کام وزیر داخلہ نے کہا کہ 1 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈ سے شہدائے پولیس کی فیملیز کے بقایاجات بھی جاری کر رہے ہیں ۔ شیخ رشید صبح شام پریس کانفرنس کرتے تھے لیکن شہدا کی فیملیز کا خیال نہیں آیا ۔ میں شہدا کے خاندانوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں تکلیف اٹھانی پڑی۔شروع کر دیا ہے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سیف سٹی کے لیے 40 ملین روپے کی گرانٹ جاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد پولیس کو 100 بیڈ کا اسپتال دے رہے ہیں اس کے لیے 5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس مقصد کے لیے بھی فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف  جلد پولیس اسپتال کا  سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام آباد پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو فسادی ٹولے نے اسلام آباد پر حملہ ک جسے اسلام آباد پولیس ،ایف سی اور رینجرز کے جوانوں نے پسپا کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پولیس کا بڑا مطالبہ تھا کہ پنجاب پولیس کے برابر تنخواہ ہونی چاہیے۔ یہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔ 

فسادی ٹولے پر صرف آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں۔ ان کا گلہ تھا کہ آنسو گیس ایکسپائر ہے، وہ پچھلے وزیر داخلہ نے خریدے تھے ۔ میرا فسادی ٹولے کو پیغام ہے کہ اب آنسو گیس نئی خرید لی گئی ہے، ان کا شکوہ ختم کر دیا ہے ۔ ہم نے نظام بنایا ہے جس سے اب کوئی بھی جتھا اسلام آباد ڈی چوک نہیں آ سکتا۔