درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ۔

پنجاب اسمبلی کا وزیراعلی کے انتخاب کے لئے اجلاس 22جولائی کو شام چار بجے ہو گا ، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکرسردار دوست مزاری کریں گے ۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا ہے،  وزیراعلی کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں ، ایوان میں فیئر اینڈ فری ماحول کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔