کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 204.56 روپے سے مہنگا ہو کر206.94 روپے پر بند ہو گیاہے ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روپے مہنگا ہواہے اوراس وقت 207 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔