سلیمان شہبا ز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے،فائل فوٹو
سلیمان شہبا ز کبھی عوامی نمائندہ یا پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے،فائل فوٹو

سولر پینلزخریدنے کا الزام ۔سلمان شہباز نے عمران اسماعیل کو وٹس بھجوا دیا

لاہور:وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز نے عمران اسماعیل کو سولر پینلزخریدنے کے الزام پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سولر پینلز خریدنے کے حوالے سے لگائے گئے الزام پر شریف گروپ آف کمپنیزنے بیان جاری کردیا ۔

شریف گروپ آف کمپنیز کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کا سولر پینلز کا کوئی کاروبار نہیں۔ ان کی کسی کمپنی کا بھی سولر پینلز کی درآمد یا ایسے کسی کاروبار سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی سے سرکاری عمارتوں کیلیے سولر پینلزخریدے جائیں گے۔

ترجمان شریف گروپ آف کمپنیزنے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ٹیم کی گھناونی مہم کا حصہ ہے۔