اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت، آزادی اظہار کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج فاشزم کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے تو جمہوریت اور ملکی آزادی کا اختتام ہو گا۔ جمہوریت اور آزادی اظہار کے حق کے حامی احتجاج کے لیے باہر نکلیں۔
All those who support democracy & the right to freedom of expression as enshrined in our Constitution must come out & protest against arrest of @ImranRiazKhan & ongoing violence & targeting of journalists incl @ayazamir & many others just to instil fear & silence critical voices.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 6, 2022
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو ڈرایا، دھمکایا اور خاموش کرایا جا رہا ہے۔ عمران ریاض کی گرفتاری اور ایاز امیر سمیت دیگر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔عمران خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صحافیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف باہر نکلیں۔