نیو یارک:امریکی ماہرین نے رواں سال کے آخری میں تیل کی قیمت 65 ڈالرفی بیرل گرنے کی پیش گوئی کردی۔
امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ نے خبردارکیا ہے کہ کساد بازاری کی صورت میں رواں سال کے آخرتک خام تیل کی قیمت 65 ڈالرفی بیرل تک گرسکتی ہے جبکہ 2023 کے آخر تک قیمت 45 ڈالر فی بیرل تک نیچے آنے کا امکان بھی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق سٹی گروپ، فرانسسکو مارٹوشیا اورایڈ مورس نے مشترکہ رپورٹ میں 70 کی دہائی کے بحران اور موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کا موازنہ کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرتیل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والی تنظیم اوراس کے اتحادیوں کی جانب سے کوئی مداخلت نہ کی گئی یا پھر سرمایہ کاری میں کمی کی گئی تو متذکرہ صورت حال مزید بھی شدت اختیارکرسکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ صرف عالمی کساد بازاری کی صورت میں تیل کی طلب منفی ہو جاتی ہے جبکہ دیگرکساد بازاریوں میں عام طورپرایک خاص حد تک گرتی ہیں۔