عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش
خواجہ آصف کے وکلا نے سماعت میں جزوی جرح مکمل کی۔
July 7, 2022 · قومی
اجلاس میں سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کی فائنل کال پرحتمی مشاورت ہوگی۔فائل فوٹو
راولپنڈی:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، خواجہ آصف کے وکلا نے سماعت میں جزوی جرح مکمل کی۔
کیس کی آئندہ سماعت پر بھی خواجہ آصف کے وکیل عمران خان پر جرح جاری رکھیں گے۔