لاہور ہائی کورٹ نے کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
دعا زہرا سے شادی کرنے والے ظہیر نے حفاظتی ضمانت کیلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیراحمد کو14 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
ظہیر احمد کا درخواست میں موقف تھا کہ دعا زہرا سے نکاح کیا ہے، الزام لگایا جا رہا ہے کہ دعا کو اغوا کیا ہے، خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی۔