کراچی:روپے کی بے قدری جاری ہے، امریکی ڈالرکی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج انٹربینک میں ڈالر2 روپے 9 پیسے مہنگا ہوگیا،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 207 روپے 91 پیسے سے بڑھ کر210 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی روپے پر دباؤ جاری ہے، اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 50 پیسے منہگا ہونے سے ڈالر کا ریٹ 209 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 211 روپے ہو گیا ہے۔
جبکہ برینٹ خام تیل کی قدر 70 سینٹ اضافے کے بعد 100.19 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔