تنویر جمال کیسنر کے مرض میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو
تنویر جمال کیسنر کے مرض میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو

معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے

ٹوکیو:پاکستان کے مشہور و معروف اداکار تنویر جمال جاپان میں انتقال کرگئے،تنویر جمال کیسنر کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق "تیری رضا "کے اداکار تنویر جمال گزشتہ ماہ کے آخر میں کینسرکے مرض کی دوبارہ تشخیص کے بعد جاپان متنقل ہو ئے تھے ، نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تنویر جمال کینسر سے لڑتے اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں تاہم ان کی فیملی ذرائع سے تاحال اس  بات کی  تصدیق نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ تنویر جمال 2016میں بھی کیسنر کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے لیکن کچھ ماہ قبل ہی وہ صحت یاب ہونے کے بعد دوبار ہ ایکٹنگ کی دنیا میں واپس آچکے تھے لیکن گزشتہ ماہ ڈرامہ سیریل”میرے اپنے ” کی شوٹنگ کے دوران دوبارہ طبیعت خراب ہو گئی اور  میڈیکل چیک اپ کے بعد ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔