پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

نون لیگ کے19امیدواروں کو نااہل قرار دینے کیلیے الیکشن کمیشن کو درخواست

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے 19  امیدواروں کو نااہل قرار دینے کیلیے الیکشن کیمیشن کو درخواست دیدی ۔

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے  کہا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں عوام پی ٹی آئی کےساتھ ہیں،عمران خان ایک طرف اورملک کی اشرافیہ دوسری طرف ہے،  ووٹ کےذریعےتبدیلی عوام کاحق ہے، ملک انقلاب کیلیے تیار ہے، 19افرادکیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، ہماری درخواست ہے 62ون ایف کےتحت یہ لوگ الیکشن لڑنےکےاہل نہیں،(ن) لیگ کےامیدوارنااہل ہوئےتومقابلہ یکطرفہ ہوجائےگا، 22جولائی کوحمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہوں گے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پولیس نےپی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ پردھاوابولا، ضمنی الیکشن میں دھاندلی کابیانیہ سامنےآرہاہے،ملک کی اشرافیہ کوحالات سمجھنےکی ضرورت ہے، چاہتےہیں ووٹ کےذریعےانقلاب کی جانب بڑھیں۔