نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔فائل فوٹو
نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔فائل فوٹو

شہریارآفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے شہریارآفریدی کو بطورچیئرمین کشمیر کمیٹی ہٹانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکا اجلاس آج طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیرکا اجلاس آج سہ پہر3بجے ہوگا جس میں چیئرمین شہریارآفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا انتخاب بھی آج ہی کیا جائے گا۔

 نئے چیئرمین کشمیر کمیٹی کے انتخاب کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس آج 4بجے طلب کر لیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام اراکین کشمیر کمیٹی کو نوٹسز جاری کر دیے۔