عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے روک دیا۔فائل فوٹو

پارلیمنٹ حملہ کیس۔عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد:وفاق نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں سابق وزیراعظم چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاق نے ایڈووکیت جنرل اسلام آباد کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کیخلاف اپیل کی ہے ،اپیل میں کہا گیا ہے کہ انسداد ہشتگردی عد الت نے 29اکتوربر 2020کو بریت کا فیصلہ سنایا تھا،فیصلہ قانو ن کیخلاف ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔

رپورٹ کے مطابق اپیل میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، پبلک پراسیکیوٹرز نے خلاف قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی جبکہ ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کوبھی نظر اندازکرکے فیصلہ جاری کیا اورعمران خان کے ارتکاب جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ پر ہیں ۔