شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے تھے۔فائل فوٹو
شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے تھے۔فائل فوٹو

شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

اسلام آباد:چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جبکہ باسط بخاری کو نیا چیئرمین کشمیر کمیٹی منتخب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے حق میں 16 اراکین نے ووٹ دیے جس کے بعد شہریار آفریدی چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے فارغ قرار پائے ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ کوئی رکن اجلاس میں شریک نہ ہوا۔

واضح رہے کہ شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے پیش کی تھی۔نواب شیر و سیر کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کام نہیں کر رہے تھے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے علاوہ کسی رکن نے شرکت نہ کی ، خود سابق چیئرمین شہریار آفریدی بھی اجلاس میں موجود نہ تھے ، شہریار آفریدی نے تاحال بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

بعد ازاں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر افیئرز کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن نواب شیر وسیر نے باسط بخاری کا نام تجویزکیا، کمیٹی ارکان نے باسط بخاری کے نام کی تائید کی جس کے بعد باسط بخاری کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔