وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانیے کا رنگ دینے کے لیےجھوٹ گھڑا وہ انتہائی شرمناک ہے، شہباز شریف نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ سب عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھیں۔