کراچی: کراچی سے بذریعہ بس مظفرگڑھ جانے والی ایک خاتون نے دوران سفر بچے کو جنم دے دیا۔خاترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر محمد عثمان کے ہمراہ کراچی سے بس نمبر ایچ ایچ ایس 224 میں اپنے آبائی گھر مظفرگڑھ جا رہی تھی کہ حیدرآباد عبور کرنے کے بعد حاملہ خاتون کو لیبر پین شروع ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر عثمان نے فوری طور پر موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے مدد کی درخواست کی، نیشنل ہائی وے پر گشت پر مامور موٹر وے پولیس کے عملے نے مسافر کی لوکیشن کے ذریعے سعید آباد کے قریب بس کو روک لیا۔موٹر وے پولیس نے حاملہ مسافر خاتون کو اپنی گاڑی میں اس کے شوہر کے ہمراہ فوری طور پر قریبی تعلقہ اسپتال پہنچایا جہاں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔
موٹروے پولیس کے اس بروقت اقدام سے حاملہ خاتون اور بچے کی جان بچ گئی، میاں بیوی کی جانب سے موٹروے پولیس کے اس اقدام اور فوری مدد کو سراہا گیا ہے۔