فائل فوٹو
فائل فوٹو

معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق

 سرگودھا:ضلع سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔

 سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے ہاتھی ونڈ میں معمولی جھگڑے پرمسلح افراد نے فائرنگ کی اورفرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم، نوازاورشاہد عمران کے نام سے ہوئی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بچوں کے مابین شروع ہونے والا معمولی جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیارکرگیا۔ فائرنگ میں تینوں جاں بحق ہونے والے اور زخمی آپس میں بھائی ہیں۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔