چاروں بچے آپریشن کے ذریعے ہوئے (فائل فوٹو)
چاروں بچے آپریشن کے ذریعے ہوئے (فائل فوٹو)

 حیدرآباد میں خاتون کےہاں بیک وقت چارلڑکوں کی پیدائش

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدرکی رہائشی خاتون زہرہ نامی خاتون نے اسٹیشن روڈ پرواقع فلاحی تنظیم کے اسپتال میں بیک وقت چار لڑکوں کو جنم دیا۔

ڈاکٹرزکے مطابق خاتون کوزچگی کے لیے ایک روزقبل اسپتال لایا گیا جہاں اُن کونگرانی میں رکھا گیا،بعد ازاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین بچے مکمل صحتیاب جبکہ ایک بچے کو طبیعت ناسازہونے پرنرسری میں رکھا گیا ہے۔