پریذائیڈنگ افسراور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔فائل فوٹو
پریذائیڈنگ افسراور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی کو لیگی کارکنوں نےپولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا

ملتان:سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو نون لیگی کارکنوں نےبستی ڈوگراں کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا۔

شاہ محمود قریشی کی پولنگ اسٹیشن بستی ڈوگراں آمد پرلیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کا گھیراؤکرلیا اور پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا۔ فوری طورپرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پی پی 217 میں پولنگ اسٹیشن پر زبر دستی ووٹ ڈلوانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ آٖفیسر نے پریذائیڈنگ آفیسر سے پوچھ گچھ کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز سے بھی استفسار کیا۔ پریذائیڈنگ افسراور ووٹرز نے زبردستی ووٹ ڈلوانے کے الزام کی نفی کی۔ ریٹرننگ آفیسر نے شاہ محمود قریشی سے بھی بات چیت کی۔ شاہ محمود قریشی نے پولنگ کے عمل پر اطیمنان کا اظہارکیا۔