ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

شہباز گل نے جھوٹی خبریں پھیلانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے،الیکشن کمیشن

 ترجمان الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل جھوٹی خبریں پھیلانے کا ٹھیکہ لے چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے شہباز گل کے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر ایسا نہیں کرتے ، راہ دکھاتے ہیں گمراہ نہیں کرتے ، حلقہ 272 مظفر گڑھ کے پولنگ استیشن 46 پر پی ٹی آئی کے مرد اور پولنگ ایجنٹ موجود ہے ، ریٹرننگ آفیسر نے دونوں  سے فون پر رابطہ کر کے کنفرم کیا ہے ، غلط خبریں نہ پھیلائیں ، عوام بھی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے الیکشن کمیشن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کا میڈیا آج مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے لکھا کہ لگتا ہے الیکشن کمیشن کا میڈیا آج (ن )لیگ کے پاس ہے۔ زبان اور انداز دیکھیں الیکشن کمیشن کے ترجمان کا۔