ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو
ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو

شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل سامنے آیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ محض عوام کوخوفزدہ کرنے اور انتخاب میں دھاندلی کے پیش نظر شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے فسطائی حربے موثرثابت ہوں گے نہ ہی ہمارےلوگ اپنا حق رائے دہی کرنے سے بازآئیں گے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے سر پرستوں کو اس نقصان کااحساس ہوناچاہیے جو وہ ہماری قوم کوپہنچارہے ہیں۔