فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی پی 7 کے نتائج چیلنج ، شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوگی

پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 7کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کر دیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر دوبارہ گنتی ہوگی  ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پی پی 7 راولپنڈی  کے حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں  تحریک انصاف کے رہنما شبیر اعوان اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں تحریک انصاف کے امیدوار نے 68 ہزار 857 ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے 68  ہزار 906 ووٹ لئے ۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کے امید وار  کو 49 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان نے  پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی جس پر  ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے ۔