جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

باراتیوں سے بھری کشتی دریا برد،19 افراد جاں بحق

رحیم یار خان:دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 19 لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔