الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے،وزیراعظم

عمران خان ملکی اداروں پر مسلسل شرمناک حملے کررہا ہے، شہباز شریف(فائل فوٹو)

               
July 19, 2022 · قومی
وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ طویل عرصے تک چلنے والے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنائے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ریاستی اداروں پر بار بار بے شرمانہ حملوں کے باوجود عمران نیازی کو طویل عرصے سے کھلا راستہ دیا گیا ہے، اہیں دی جائے والی کھلی چھٹی نے ملک  کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن طویل مدت سے تاخیر کا شکار فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا فوری اعلان کرے۔