فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا گیا

امریکی ریٹنگز ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا، رپوٹ میں  سیاسی عدم استحکام ، کمزور حکومتی اتحاد اور جلد الیکشن کو وجہ قرار دیا گیا۔

فچ  کی رپورٹ کے مطابق منفی ریٹنگ پاکستان کی سال 2022 کے آغاز سے بگڑتی لیکوڈٹی اور بیرونی فنڈنگ صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آئی ایم  ایف معاہدے پر عملدرآمد اور جون 2023 کے بعد فنڈنگ کا حصول مشکل نظر آتا ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے باعث دباؤ ہے ۔