پنجاب میں ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں ہار گئے تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے، عمران خان کی طرح اٹھ کر بھاگیں گے نہیں۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ 20 سیٹیں پی ٹی آئی کی تھیں جن میں سے اس نے 15 سیٹیں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام فیصلہ کرتے ہیں، اس کی جو بھی وجوہات ہیں وہ عوام کا فیصلہ ہے جس کا احترام کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ جلد انتخابات کا ضمنی الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ ضمنی انتخابات پنجاب میں حکومت کا فیصلہ کریں گے، جو اسمبلی کے اندر الیکشن جیت جائے گا وہ صوبائی حکومت بنائے گا، جو ہار جائے گا وہ اپوزیشن میں بیٹھے گا۔