عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا۔فائل فوٹو
عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا۔فائل فوٹو

دعا زہراکو ان کی خواہش پردارالامان بھیج دیا گیا

لاہور:کراچی سے لاہورآکرپسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا آج ضلعی مجسٹریٹ کی عدالت پیش ہوئیں ،جہاں انہوں نے دارالامان جانے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دعا زہرا نے کہا والدین خطرناک نتائج کے دھمکیاں دیتے ہیں، والدین کی جانب سے مسلسل جان کا خطرہ ہے مجھے مارتے پیٹتے بھی تھے، اس لیے سیکیورٹی کے طورپردارالامان جانا چاہتی ہوں، عدالت نے دعا زہرا کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آج ہی دارالامان بھیج دیا۔