حب ڈیم سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ندی میں طغیانی ہے ۔فائل فوٹو
حب ڈیم سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ندی میں طغیانی ہے ۔فائل فوٹو

حب اورکراچی کو ملانے والا ندی پل ٹریفک کے لیے بند

کوئٹہ:سیلابی ریلے کے گزرنے سے حب اورکراچی کو ملانے والا ندی پل ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان  نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان ساؤتھ کاشف شیخ نے بتایا کہ حب ندی پل سے سیلابی ریلہ گزرہا ہے جس کے باعث حب پل کو عارضی طورپرٹریفک کے لے بند کردیا گیا ہے ، حب ڈیم سے پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ندی میں طغیانی ہے ۔

کاشف شیخ کے مطابق سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا ۔