38نئے کیسزرپورٹ

کرونا سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہو گئے،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.78 فیصدریکارڈ کی گئی ہے ۔

این آئی ایچ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔