ڈالر کی  اونچی اڑان بر قرار،  226.51 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 4.52 روپے کے اضافے سے 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں امریکی ڈالر کے بھائو میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے جب کی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227 روپے ہے۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں  چھ روپے 79 پیسے کے بعد امریکی ڈالر  کی قیمت 221 روپے 99 پیسے ہوگئی تھی۔