الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے
July 20, 2022 · اہم خبریں
چیف سیکرٹری سندھ کی درخواست پربلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا (فائل فوٹو)
اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے ہیں۔ انہوں نے تبایا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اگست کے آخر میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونے تھے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سمری چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تھی۔