بھاری منافع کے لالچ میں بعض تاجر اور بلڈرز بھی ڈالر کی سٹہ بازی میں کود گئے۔فائل فوٹو
بھاری منافع کے لالچ میں بعض تاجر اور بلڈرز بھی ڈالر کی سٹہ بازی میں کود گئے۔فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 228 روپے کا ہو گیا

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے، بھاؤ 227 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 ڈالر 228 روپے کا ہے۔انٹر بینک میں آج ڈالر 2.08 روپے بڑھ کر 227 روپے کی سطح پر موجود ہے۔

گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے دیکھا گیا اور 1 ڈالر مزید 1 روپے مہنگا ہوا، جبکہ پاؤنڈ کی قیمت میں بھی 1 روپے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1 روپے کے اضافے سے 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.00 روپے اور قیمت فروخت 50 پیسے کے اضافے سے 225.00 روپے سے بڑھ کر 225.50 روپے ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 1 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 223.00 روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے اور قیمت فروخت 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.00 روپے پر پہنچ گئی۔