عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو
عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فائل فوٹو

دعا زہرا کے شوہر ظہیراحمد کی عبوری ضمانت منظور

کراچی:دعا زہرا کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے مرکزی ملزم اوردعا زہرا کے شوہر ظہیراحمد اور شبیرکی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت 25 جولائی تک منظورکی۔عدالت نے ملزمان کوایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، ملزمان کے خلاف الفلاح تھانے میں مقدمہ درج ہے۔