درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)
درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا (فائل فوٹو)

پی ٹی آئی کے 15نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

لاہور:پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اراکین نے بطور ممبر پنجاب اسمبلی حلف اٹھا لیا، آزار رکن پیر رفیع الدین بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے زین قریشی، شبیرگجر، محمد معظم ، قیصر عباس خان اور سردار سیف الدین کھوسہ نے حلف اٹھایا، دیگراراکین میں علی افضل ساہی، مہر محمد نوازبھروانہ،خرم شہزاد ورک ،میاں اکرم عثمان اور حسن ملک بھی شامل ہیں، تمام اراکین سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے نو منتخب ہونے والے اراکین سے حلف لیا۔