حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو
حمزہ شہباز کی ہفتے کو ملک واپسی کی امید ہے ۔فائل فوٹو

آزاد رکن رفیع الدین کا حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان 

لاہور: لودھراں سے نو منتخب آزاد رکن رفیع الدین نے  حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان  کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پنجاب میں ہونےو الے ضمنی انتخابات میں  فتح حاصل کرنے والے اکلوتے  آزاد رکن رفیع الدین نے  مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  رفیع الدین نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے لئے حمزہ شہباز کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

فی الحال  کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ، البتہ حمزہ شہباز کا ساتھ دے رہا ہوں اور آج ووٹ انہیں دوں گا۔