آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔فائل فوٹو
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔فائل فوٹو

نواز شریف کامولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پراتفاق کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔