فائل فوٹو
فائل فوٹو

چوہدری شجاعت کے گھر کے باہر کارکنان کی نعرے بازی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت  سے انکار پر مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے چوہدری شجاعت کے گھر کے باہر نعرے بازی کی۔ ق لیگی کارکنوں نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کے نعرے لگائے۔

کارکنوں کا کہناتھا کہ زرداری بابار چوہدری شجاعت سے کیوں ملنے آ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے کہا کہ آصف زرداری کا راستہ روکنے کے لیے آئے ہیں، یہ کراچی نہیں پنجاب ہے، یہاں وہ حساب نہیں چلے گا۔

واضح رہے کہ مونس الہی نے تصدیق کی تھی کہ چوہدری شجاعت نے خط لکھا تھا کہ کسی کو ووٹ نہیں دینا۔حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الہی کا کہنا تھا کہ میں ہار گیا زرداری جیت گیا۔