فائل فوٹو
فائل فوٹو

دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا

کراچی سے لاہور جاکر اپنی پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے لیکن وہ اس وقت کہاں قیام پذیر ہیں یہ سوال سب کے ذہن میں گھوم رہا ہے ۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ دعا زہرا کوعدالت کے حکم پرلاہورسے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیاجائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلیے تمام اقدامات کیے جائیں اور عدالت میں پیشی سے قبل کسی کو دعا زہرا سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے۔