لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قراردیا تھا۔فائل فوٹو
لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قراردیا تھا۔فائل فوٹو

نون لیگ کو ایک اور دھچکا لگ گیا

لاہور:الیکشن کمیشن نے پی پی 241 بہاولنگر سے رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود کی رکنیت ختم کرکے ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 7 اگست 2018 کو کاشف محمود کی کامیابی کا جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہل قراردیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے لیگی ایم پی اے کاشف محمود کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔