ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں ؟

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  سوال یہ ہے کہ فل کورٹ کیوں نہیں ؟ سوال یہ ہے کہ ایک جیسے خط پر دو الگ الگ فیصلے کیوں؟عمران خان اور چوہدری شجاعت کے ایک ہی خط پرالگ الگ تشریح کیوں ؟

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں سوال کیا کہ اگر آئین شکن عمران خان کے خط پر 25 منحرف ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں اور ڈی سیٹ بھی ہوگئے اور ووٹ بھی نہیں گنا گیا تو چوہدری شجاعت کے خط پر کیوں ووٹ دینے کی اجازت اور کیوں ووٹ شمار ہو؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 اپریل کو عمران خان کے بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح اور 22 جولائی کو چوہدری شجاعت کے بھی بطور پارٹی سربراہ خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ ۔

ان کا کہناتھا کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ عمران خان کی چٹھی حلال اور چوہدری شجاعت کی حرام ہے، مسئلہ اب پنجاب میں کس کی حکومت کا نہیں ہے مسئلہ اب آئین اور انصاف کا ہے۔