قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو
 قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 49 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ کے مطابق اس وقت 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار172 روپے ہو گئی ہے جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کم ہوکر 1718 ڈالرز فی اونس ریکارڈ کیا گیا ہے۔